(عرفان ملک) منہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا حفیظ چودھری کے ساتھ بیجنگ انڈرپاس میں ڈکیتی کی واردات ہوئی،موٹر سائیکل سوار ڈاکو حفیظ چوہدری اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکو دندنانے لگے، شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتیں جاری ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پے در پے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں پولیس کروڑوں روپے کے مراعات اور دیگر سہولیات ملنے کے باوجود جرائم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے،شہر میں تعینات اعلی افسروں کی عدم توجہی یا مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہونے لگا، نت نئی فورسز کے قیام اور شہر میں 24گھنٹے ناکہ بندی اور پٹرولنگ کے موثر نظام کے دعوؤں کے باوجود چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہیں آ سکی۔
ڈاکوؤں نےمنہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا حفیظ چودھری اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ،پولیس کاکہناتھا کہ حفیظ چودھری اپنی اہلیہ کو ہسپتال سے چیک اپ کے بعد گھر چھوڑنے جا رہے تھے کہ اسی دوران بیجنگ انڈر پاس کے قریب ہی ڈاکوئوں نے شارع عام پر انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور انکی اہلیہ سے پرس چھین لیا.
اسی دوران انکی اہلیہ نے ڈاکوئوں سے مزاحمت کی تو دونوں میاں بیوی سڑک پر گر گئے جس سے انہیں شدید چوٹیں بھی آئیں, حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ جس دوران انکے ساتھ واردات ہوئی تو سامنے ٹریفک وارڈنز بھی موجود تھے لیکن انہوں نے بھی ڈاکوئوں کو روکنے کے لیے کوئی مدد نہ کی۔