ماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل

ماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) غیر ملکی خبر رساں ادارے  سٹائل کریز نے خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اور صحت سے متعلق ایک لسٹ جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ 

اس فہرست میں سرفہرست زوزیبینی تنزی ہیں، جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔ زوزی بینی سے جب پوچھا گیا کہ موجودہ دور میں وہ کیا اہم ترین چیز ہے جو نوجوان لڑکیوں کو سکھانی چاہیے تو انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے موجودہ دور میں ہمیں نوجوان لڑکیوں کو جو سب سے اہم چیز سکھانی چاہیے وہ  قیادت ہے۔ معاشرے میں اپنی جگہ لینے اور خود کو مستحکم کرنے سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں۔

دوسرے نمبر پر بیلا حدید ہیں.ان کا تعلق امریکا سے ہے۔

بھارتی ادارکارہ دپیکا پڈوکون تیسرے نمبر پر رہیں۔ 

اس کے علاوہ سکارلسٹ جانسن، بلیک لیولی، انجلینا جولی، ہیلے بیری، ایشوریہ رائے بچن، بیونسے اور پریانکا چوپڑا بالترتیب چوتھے، پانچویں،چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

 اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ بھی ماہرہ خان بھی شامل ہیں اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

خبر رساں ادارے سٹائل کریز نے مزید کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں کیا، ٹی وی شو  ہمسفر کے دوران اپنی قابلیت کے ذریعے خود کو منوایا۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ کی، وہ پاکستان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بھی ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔