(سٹی42) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں ویرات کوہلی اورباؤلروں میں ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبربرقرار ہے۔ پاکستان کے بابراعظم بلے بازوں میں تیسرے نمبرپر آگئے۔نیوزی لینڈ کے راس ٹیلرچوتھے نمبرپرچلے گئے۔ امام الحق کا بارہواں اورفخرزمان کا پندرہویں نمبربرقرار ہے۔ باؤلروں میں محمدعامر کا ساتواں نمبربرقرار ہے۔ شاہین آفریدی ترقی پاکر21نمبرپرآگئے ہیں۔ آل راؤنڈرزمیں افغانستان کے محمدنبی نے پہلی پوزیشن پرقبضہ جمالیا، پاکستان کے عمادوسیم تیسرے نمبرپرہیں.