پولیو فری پنجاب،ہر ماہ مہم چلانے کی منظوری

پولیو فری پنجاب،ہر ماہ مہم چلانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال میں ہرماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی۔ عثمان بزدار نے ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دینے اور انسداد پولیو پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے، پولیو کیسز والے اضلاع میں انتظامیہ کو مؤثر انداز سے پولیو سے نمٹنا ہوگا۔

 17 فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسدا دپولیو مہم چلائی جائے گی جس میں 2 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں اور نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے، کمیونٹی کی شمولیت سے انسداد پولیو کے لیے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

یاد رہے حکومت کی کوششوں کے باوجود پولیو ختم نہیں ہوپارہی ،راجن پور کے دور دراز علاقوں اور جہاں صاف پانی کی سہولت میسر نہیں وہاں زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer