لاہور میں مزید چار"شہرِ خموشاں" کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور میں مزید چار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) قبرستانوں کی کمی کے پیش نظرلاہورمیں مزید چار" شہرِ خموشاں" کی تعمیر کا فیصلہ، مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیر صدارت شہر خموشاں اتھارٹی پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق نوے شاہراہ قائد اعظم ایوان وزیر اعلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی،ایم پی اے فائق حسین، ایم پی اے سیدہ عظمی قادری، ناظم اعلی جامعہ نعیمہ راغب حسین نعیمی، معظم اقبال سپرا،شاہد ایمان رانجھا، سعد علی خان، فاطمہ خان سمیت دیگر موجود تھے. شہرخموشاں اتھارٹی کی آپریشنل پراگرس سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں جاری اتھارٹی کی جانب سے شہر خموشاں منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور سرگودھا میں شہر خموشاں مارچ میں آپریشنل ہوجائیں گےجبکہ لاہور میں مزید 4 شہر خموشاں کے لیے اراضی کا تعین کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں مزید 4 شہر خموشاں کے لئے لینڈ ایکوزیشن اور فنڈز کی منظوری کے ساتھ ہی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ اب تک پنجاب کی 5 ڈویژنز میں قبرستان زیر تعمیر ہیں جبکہ بقیہ 4 ڈویژنز میں شہر خموشاں کی تعمیر کے لئے اقدامات حتمی مراحل میں ہیں ۔

پہلے سے موجود قبرستانوں کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق بھی امور زیر غور آئے،شہر خموشاں اتھارٹی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو فوری مکمل کرنے کے لئے اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کی گئی۔