سٹی42: وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب صدر خواجہ نصیر جنرل سیکرٹری سید عباس نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکریٹری واصف محمود کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر نیک تمنائوں کا پیغام دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری اسمبلی کا لازم جز ہے۔ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری شاندار ماضی کی امین ہے۔ امید ہے کہ پریس گیلری کی نو منتخب قیادت حکومت، اسمبلی اور عوام کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنے گی۔