سٹی42: پی ٹی آئی کروڑ پتی اور ارب پتی ارکان کی موجودگی میں شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی۔
ذمہ دار پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی ایبٹ آباد نے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنے ایم این ایز ایم پی ایز سے فنڈز طلب کر لئے ہیں۔
ہر ایم این اے اور ایم پی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 50 ہزار روپے فی کس پارٹی کو جمع کروائیں۔
پیسوں کی فراہمی کے لئےکیلئے 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پی ٹی آئی ایبٹ آباد کو کیا ہنگامی ضروریات پیش آ گئیں کہ 72 گھنٹوں میں لاکھوں روپے فنڈز مانگنا پڑ گیا۔
