ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی

ایک دن میں صرف ایک چالان؛ آج ہڑتال ختم کل سینئیر وزیر مریم اورنگ زیب سے میٹنگ ہوگی

 ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گل  سنی گئی ۔ ہڑتال ختم ہوگئی 

5 روز سے  ٹرانسپورٹرز کی  پیہہ جام ہڑتال نے  ملک میں  اشیاخوردونوش اور دیگر  تجارتی سامان کی ترسیل  روک دی تھی ۔  لاہور چیمبر نے بھی  مطالبہ کیا تھا کہ  ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور ہڑتال کو ختم کروایا جائے ۔ 

منی مزدا اور  دیگر ٹرانسپورٹرز نے  اتحاد بنا کر چالان ، جرمانوں اور گرفتاریوں کے خلاف ہڑتال کی تھی ۔ جس پر پہلے وزیر  ٹرانسپورٹ نے مذاکرات کیے اور موٹر وہیکل آڑڈیننس 2025 ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا  مگر  ٹرانسپورٹرز کا ابھی  ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ہوا ہی تھا کہ حکومت ڈٹ گئی تھی اور آرڈیننس ختم کرنے  سے انکار کردیا  ۔ جس کے بعد  ٹرانسپورٹرز نے دوبارہ  ہڑتال  کردی 

اب شہر میں  اشیا خوردونوش  کی سپلائی رکنے اور تاجروں کے  احتجاج کے بعد  حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مطالبات طے پا گئے ۔  ٹرانسپورٹرز نے  ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا .

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے کہاگڈز ٹرانسپورٹر کے حکومت کے ساتھ معاملات طے، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس مرکزی صدر حاجی شیر علی نے کہاکل تمام ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل ہونگے۔کل سنیئر وزیر مریم اورنگزیب سےصبح دس بجے میٹنگ ہو گی ۔آج سے ہم تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کو کہتا ہوں کہ گاڑیاں سڑکوں پر لے آئیں۔جنہوں نے اعلان پہلے کیا تو ہڑتال کھولنے کا وہ کھلوا نہ سکے اب ہم نے کیا ہے اب ہڑتال کھل گئی ہے ۔

چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ریاض تاجک نے کہا میری وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے ہمارے مطالبات کے حوالے سے کل میٹنگ رکھی ہے۔سب دوست اپنی گاڑیاں روڈ پر لے آئیں۔اگر کسی کو کوئی ایشو آیا تو ہم سے رابطہ کریں۔ایک روز میں اب صرف ایک ہی چالان ہو گا۔
 پنجاب منی مزدا ایسوسی ایشن نے پورے پنجاب میں ہڑتال ختم کرنے کا باقائدہ اعلان کر دیا ۔حاجی شیر علی  نے کہا کل صبح دس بجے تمام ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل ہوں گے،سی ایم پنجاب مریم نواز سنئیر منسٹر مریم اورنگ زیب سے کل صبح دس بجے معاملات حل ہوجائیں گے،ہماری کل تمام ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل ہونگے