ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء برادری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے ایک اہم سیمینار

 لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء برادری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے ایک اہم سیمینار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء برادری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے باہمی تعاون کے حوالے سے ایک اہم سیمینار کے 15 دسمبر  کو انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے.

چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار  چیئرمین حسیب اللہ خان کی جانب سے  سیمینار کا  اہتمام کیا گیا ہے ، جس کا مقصد وکلاء برادری اور فوڈ اتھارٹی کے درمیان بہتر روابط، آگاہی اور عملی تعاون کو فروغ دینا ہے۔سیمینار میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم جاوید خصوصی لیکچر دیں گے، جس میں وہ فوڈ سیفٹی قوانین، عدالتی معاونت، اور فوڈ سٹینڈرڈز کے بہتر نفاذ میں وکلاء کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔ سیمینار میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح وکلاء برادری اور فوڈ اتھارٹی باہمی اشتراک سے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔تقریب 15 دسمبر 2025ء دوپہر 2 بجے لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں منعقد ہوگی، جس میں بار کے عہدیداران، وکلاء اور فوڈ اتھارٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی حسیب اللہ خان نے وکلاء برادری کو بھرپور شرکت کی خصوصی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار نہ صرف پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ریاستی اداروں اور بار کے باہمی تعاون کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer