حسن علی : پنجاب اسمبلی میں پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس بل 2025 پیش کر دیا گیا ہے۔
بل کو منظور کرنے کے لیے قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
بل کے متن کے مطابق موجودہ سروس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کو منسوخ کیا جائے گا,سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی بھرتیاں بنیادی پے کی بجائے لم سم پے پیکیج کے تحت ہوں گی.
حکومت نے بھرتیوں کو لم سم پے پیکیج میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے,بنیادی پے سکیل میں الاؤنسز اور پنشن کی مد میں اضافے کی وجہ سے خزانے پر زیادہ بوجھ پڑتا تھا، جسے بل کے ذریعے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے,نئی بھرتیاں لم سم پے سکیل کے تحت ہوں گی اور اس کے لیے نئی قانون سازی کی جائے گی۔
محکمہ مالیات کے مطابق اس بل کے نفاذ سے خزانے پر پنشن اور دیگر الاؤنسز کا بوجھ کم ہوگا اور سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے شفاف اور جدید پے سسٹم متعارف ہوگا۔