موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑ گئی۔
آج پہلی مرتبہ موٹر وے کے اس سیکشن کو دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے۔
ملتان سے موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے کو بند کیا گیا ہے ۔
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے اس لئے شہری اگر آج رات دھند زدہ علاقوں مین سفر کر رہے ہیں تو سپیڈ، ٹریفک رولز خاص طور سے لین کا خاص خیال رکھیں۔
موٹر وے پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ آج کل شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند سے محفوظ وقت ہوتا ہے جب سڑکوں پر زیادہ بہتر حدِ نگاہ دستیاب ہوتی ہے۔
رات کو یا علی الصبح دھند مین سفر کرنے والوں پر لازم ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔