منگل کا دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مبارک ثابت ہوا، انویسٹرز کو اربوں کا فائدہ

PSX, Pakistan Stock exchange, City42, Bullish trend in PSX, Bullish market, Karachi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں منگل کا دن مبارک ثابت ہوا۔ کاروبار مین زبردست تیزی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں مزید 414 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

منگل کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 26 ارب روپے مالیت کے 96 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار میں آج بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ 

100 انڈیکس صفر اعشاریہ 62 فیصد اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔   دن بھر کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کئی مرتبہ 66500 کے مارک سے اوپر گیا اور سہ پہر پونے تین بجے بڑھ کر 66 اعشاریہ 604 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ شام کو ایکسچینج بند ہونے کے وقت تاہم یہ  66 ہزار 426 کی سطح پر  تھا.