پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمدسعید : پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ،پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تین ارب دینا چیلنج بن گیا۔ ملک بھر سے 10ہزار سے زائد پی آئی اے ملازمین کو نومبر کی تنخواہ نہ مل سکی۔ 

لاہور سیکشن سے پی آئی اے کے 1000 کے قریب پی آئی اے ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی۔ تنخواہوں کی عدم فراہمی والے افسران میں میں پائلٹس، کریو ، ائیرہوسٹس، ٹیکنیکل اسٹاف، گراونڈ اسٹاف اور ڈیلی ویجز کے ملازمین شامل ہیں۔

جنرل سیکرٹری پپلز یونٹی پی آئی اے رانا کاشف کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی جانب سے جان بوجھ کر تنخواہیں روکی جا رہی ہیں۔ ایک طرف پی آئی اے حکام منافع کی باتیں کر رہے ہیں دودری جانب تنخواہیں روکی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کبھی فیول کے لیے پیسے نہیں دئیے جاتے تو کبھی ملازمین کی تنخواہیں روک لی جاتی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ماحول کو سازگار بنایا جا رہا ہے، نجکاری کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گئے۔