سابق چئیرمین پی ٹی آئی کو نہ ہٹاتا تو وہ ملک بیچ چکا ہوتا، آصف زرداری کا انٹرویو

Asif Ali Zardari, City42, Interview Asif Ali Zardari, Imran Khan, Jemima Goldsmith, Afghanistan, Pakistan Peoples Party
سورس: Screenshot
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چئیرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمائمہ خان باہر بیٹھے وی لاگرز کو پیسے دے رہی ہیں۔ایک لابی وی لاگرز کو فنانس اور سپورٹ کر رہی ہے،اس لابی کے ارادے کچھ اور ہیں۔

 نجی ٹی وی سے انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ ہٹاتا تو وہ ملک بیچ چکا ہوتا، ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا ہم پر کچھ فورسز بیٹھی ہوتیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کا 30 سال کا لاڈلہ ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لانا سازش تھی۔ لوگ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 2035 تک لے جانا چاہتے تھے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب مین کہا کہ لاڈلا وہ ہے جو 25 سیٹیں جیتتا ہے ، اس کی حکومت بنائی جاتی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں جعلی لسٹیں بنا کر افغانیوں کو شناختی کارڈ دلوا کر بطور اپنا ووٹر رجسٹر کرایا ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے فائدے کیلئے افغانوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرایا، 

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کے اختیار  میں ہے۔انتخابات آٹھ دس روز آگے جاتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، بلاول کی بطور وزیر خارجہ بہترین خارجہ پالیسی کے ثمرات ہی ہیں کہ جو ممالک پاکستان سے بات تعلة نہیں کر رہے تھے اُن سے تعلق بہتر سطح پر بحال ہوئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیار سے چلانا ہے۔ہمارے ملک کو دس سالہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، آنے والی حکومت کو یہ منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ بلوچستان میں زراعت کے لیے پانی کی ضرورت ہے ، ہمارے پاس ایسے منصوبے ہیں جن کے ذریعے قدرتی پانی بلوچستان کی زمینوں تک پہنچایا جا سکتا ہے

 آصف زرداری نے کہا کہ فیض حمید نے ہم پر پہلے بھی بہت محنت کی، اب پاور صرف پارلیمان کے پاس ہوگی، ہرچیز پارلیمان کرے گی۔

 آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 40سال پہلے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، بھٹو کے عدالتی قتل کے حوالے سے میں نے 11 سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا جو اب جاکر لگا ہے۔مجھے اللہ نے یہ عزت دی کہ کے میں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دلانے کے لیے ریفرنس دائر کیا اور پہلے ، دوسرے، تیسرے نے نہیں تو چوتھے چیف جسٹس نے سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا مقدمہ مقرر کیا، ہم ان کی جمہوری سوچ کی تحسین کرتے ہیں، عدالت چاہے تو ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں کو علامتی سزا دے سکتی ہے۔

 آصف زرداری نے کہا بیرسٹر گوہر اور کئی دیگرسیاستدان پیپلزپارٹی کی نرسری سے نکلے ہیں۔ افغان ہمارے بھائی ہیں، اللہ نہیں عقل، ہوش، ترقی دے۔ انہوں نے کہا کہ  افغانوں کے ترقی کرنے تک دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔