(ویب ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی اسلام آباد میں پر اسرار طور پر جاں بحق،وہ گزشتہ رات ایف ایٹ گیسٹ ہائوس میں قیام پذیر تھے ۔
پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کی ، جاں بحق ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ہارٹ اٹیک کا لگتا ہے، مزید حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
خبر غم
— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) December 12, 2022
انا للہ و انا الیہ راجعون
سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اورڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد*چوہدری محمد سعید اقبال* حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/zbCIV8lpmI