ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کتنے ٹرین حادثات ہوئے؟ رپورٹ سامنے آ  گئی

Train accidents,Railway,report,City42
کیپشن: Train,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)محکمہ ریلوے کے محفوظ سفر کے دعوے محض دعوے ہی رہے، ٹرین حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، 2022 میں مسافر، گڈز ٹرینوں کے 53 حادثات رپورٹ، حادثات کے باعث 4 افراد جاں بحق،14 زخمی ہوئے۔
2022 میں مسافر، گڈز ٹرینوں کے 53 حادثات کے سبب نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، بلکہ ریلوے کو رولنگ سٹاک اور انفراسٹرکچر کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ مسافر ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے 12 حادثات ہوئے، جبکہ مال گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کے 27 حادثات رپورٹ ہوئے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کی خرابی کے باعث 18 واقعات اور ٹرین میں آگ لگنے کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔