ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

google
کیپشن: google
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل وفد کو پاکستان دفتر کھولنے پر قائل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے پاکستان کی مارکیٹ میں انٹری دے دی ، گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ گوگل کا وفد وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سے ملاقات کرے گا جبکہ وفد کی وزیر قانون اور چیئرمین پی ٹی اے سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

گوگل کا وفد دیگر اہم عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقاتوں میںگوگل وفد پاکستان میں دفتر کھولنے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل وفد کو پاکستان دفتر کھولنے پر قائل کریں گے، گوگل، فیسبک اور دیگر پلیٹ فارمز پاکستان سے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ گوگل کو چاہیے کہ پاکستان میں دفتر قائم کریں اور نوجوانوں کو ملازمت دیں، دفتر کھولنے سے انہیں پاکستان کی ثقافت اور روایات کا پتہ چلے گا،کسی بھی تنازعہ کی صورت میں ہم اس دفتر کو رجوع کرکے بات کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست، مذہب اور کلچر کے خلاف مواد کو ہم ان پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کروا سکتے ہیں۔