ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور
کیپشن: Azam Swati
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف درخواست فوری سماعت کےلیے منظو رکرلی۔

  اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری  کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری   سماعت  کی استدعا کی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے  عثمان سواتی  کی درخواست  کو فوری   سماعت کے لیے منظور کرلیا جس پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2  رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ درخواست پر سماعت  کےسلسلے  میں اعظم سواتی کے بیٹے اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم  صدیقی   سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی  رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں بلوچستان سے سکھر منتقل کیا گیا۔