سینیئر صحافی براڈ کاسٹر و ادیب ابوالحسن نغمی انتقال کرگئے

سینیئر صحافی براڈ کاسٹر و ادیب ابوالحسن نغمی انتقال کرگئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک: سینیئر صحافی، براڈ کاسٹر اور ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 92 برس تھی۔

ادیب ابوالحسن نغمی گزشتہ 50 برس سے امریکا میں مقیم تھے، وہ منٹو کے دوست اور قریبی ساتھی تھے۔انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں، وہ امریکا میں بنائی گئی تنظیم سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے روح رواں بھی تھے۔

ادیب ابوالحسن نغمی ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے، آؤ بچو سنو کہانی اُن کا کامیاب اور معروف ترین پروگرام رہا۔ان کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر ایک بجے دارالہدی، سپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں ادا کی جائے گی۔