سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

Javed Iqbal
کیپشن: Javed Iqbal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ(سٹی42 ) 100 بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم ''دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر'' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کا مرکزی کردار اداکار یاسر حسین نے ادا کیا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار ابوعلیحہ ہیں اور فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔

فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرکے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا.

جاوید اقبال نے 30 دسمبر 1999 کو ایک اردو روزنامہ کے دفتر میں جا کر100 لڑکوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے تھے، اس نے اپنے گھناؤنے جرائم کی تفصیلات حکام کو ثبوتوں سمیت پیش کیں جن میں متاثرین کی تصاویر بھی شامل تھیں، تلاشی لینے پراس کے گھر سے بچوں کے کپڑے اور جوتے برآمد ہوئے جبکہ معصوم بچوں کی لاش کو وہ تیزاب کے ڈرم میں ٹھکانے لگاتا تھا، جاوید اقبال اکتوبر 2001 میں جیل میں مردہ پایا گیا تھا.