مزید تاجر تنظیموں نے  پی ڈی ایم  جلسہ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا

مزید تاجر تنظیموں نے  پی ڈی ایم  جلسہ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: پی ڈی ایم کا جلسہ،  مزید تاجر تنظیموں نے شرکت کا فیصلہ کرلیا، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ کی اکثریت جلسہ میں شرکت کرے گی، مرکزی صدر انجمن تاجران خالد پرویز  نے کہا ہے کہ تاجر تنظیمیں انفرادی حثیت میں جلسہ میں شریک ہونگی، انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے بھی ٹرالہ تیار کرلیا، نعیم میر  نے کہا ہے کہ مریم نواز کے قافلے کیساتھ ہی ماڈل ٹاؤن سے نکلیں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ، تاجر تنظیموں نے بھی جلسہ میں بھرپور شرکت کیلئے کمرکس لی، انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے بھی جلسہ میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیا،  نعیم میر گروپ خصوصی ٹرالہ تیار کرکے مریم نواز کے قافلے کے ہمراہ ماڈل ٹاون سے نکلے گا، انجمن تاجران اشرف گروپ نے جلسہ میں شرکت کی تیاریاں کرلیں۔

مرکزی صدر اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ سے منسلک تاجر تنظیموں کی اکثریت جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گی، تاجربرادری این اے وائز اپنے اپنے حلقوں سے لیگی قیادت کیساتھ جلسے  کے لئے روانہ ہونگے، انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے بھی جلسے میں شرکت کا عندیہ دیدیا ۔

مرکزی صدر خالد پرویز  کا کہنا  تھا کہ تاجر تنظیمیں انفرادی حثیت میں بھرپور شرکت کریں گی، تاجر تنظیموں میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے حکومت کیخلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی سرکار کو گرانے تک پی ڈی ایم کیساتھ کھڑے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer