یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت، یاسر شاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔    

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ انیس دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔  یاسر شاہ سولہ دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔ سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ ہفتے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔ معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک باؤلرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19 باؤلرز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔