ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پولیس نے1 ایڈیشنل آئی جی اور3 ایس ایس پیز کی خدمات چھوڑنے سے انکار کر دیا

آئی جی پولیس نے1 ایڈیشنل آئی جی اور3 ایس ایس پیز کی خدمات چھوڑنے سے انکار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: آئی جی پولیس شعیب دستگیر نے ایک ایڈیشنل آئی جی اورتین ایس ایس پیز  کی خدمات چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

       چیف سیکرٹری نے چاروں افسران کا پولیس سے ایف آئی اے تبادلہ کر رکھا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے ایڈیشنل آئی جی ملک ابوبکر خدا بخش کی خدمات چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

آئی جی پولیس نے ایس ایس پی اطہر وحید، ایس ایس پی عبدالقادرقمر اور ایس ایس پی ڈاکٹر عاطف اکرام کی خدمات چھوڑنے سے بھی انکار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے چیف سیکرٹری کولکھا ہے کہ پنجاب پولیس میں افسران کی پہلے ہی قلت ہے۔

اس لئے مذکورہ چاروں پولیس افسران کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔ لہذاان پولیس افسران کا ایف آئی اے کیا گیا تبادلہ منسوخ کیا جائے یا پنجاب پولیس کو ان کے متبادل افسران فراہم کئے جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer