سٹی 42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق چینی وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ژو رونگ جی عظیم مدبر، دوراندیش مصلح اور پاکستان کے ثابت قدم دوست تھےاُنہوں نے کہا کہ پاکستان ژو رونگ جی کی وفات پر چینی قیادت اور عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
نائب وزیراعظم نے چینی قیادت اور ژو رونگ جی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں چینی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
