سٹی 42:پاکستان میں متعین افغان سفیر سردار احمد جان شکیب جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیاسی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
افغان سفیر سردار احمد جان شکیب اور جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے۔