سٹی 42: ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کاؤنٹر پر شور شرابہ اور ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے اور ایف آئی اے اہلکاروں کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔ خاتون نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران ویڈیو بنائی۔
میانوالی سے تعلق رکھنے والی خاتون بذریعہ نجی ائیر لائن یو اے ای جانا چاہتی تھی۔دستاویزات کی چھان بین کے دوران خاتون نے شور شرابہ شروع کر دیا۔
خاتون ویڈیو بنانے کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں پر الزامات لگاتی رہی ۔خاتون نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی۔تھانہ ائیرپورٹ میں خاتون کے خلاف دفعہ 353 اور 186 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
خاتون کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد نعمان کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔
