ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس ماروز نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کو جاری رکھنے اور مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد اور وزیراعظم شہباز شریف کے منسک کے دوروں کا بھی حوالہ دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور بیلاروس نے اعلیٰ قیادت کی سطح پر روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور موجودہ مثبت پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں تجارت، صنعت، زراعت اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بیلاروس نے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ادارہ جاتی میکنزم مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر توانائی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔