ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکشے کمار اور سیف علی کی فلم ’’حیوان‘‘کا ٹیزر جاری، شائقین کا تجسس بڑھ گیا

 اکشے کمار اور سیف علی کی فلم ’’حیوان‘‘کا ٹیزر جاری، شائقین کا تجسس بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے دو معروف اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان فلم ’’حیوان‘‘  میں ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر  آئیں گے، لیکن اس مرتبہ دونوں کی جوڑی کامیڈی یا دوستی کیلئے نہیں بلکہ ایک خطرناک ٹکراؤ  کی صورت میں ہو گی۔ ہدایتکار پریہ درشن کی تھرلر فلم ’’حیوان‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔یہ فلم بھارت کے سنیما گھروں میں 11ستمبر 2026 کو ریلیز  ہو گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  تھرلر فلم ’حیوان‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس نے فلم کے حوالے سے شائقین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔ ٹیزر میں اکشے کمار بالکل مختلف اور خوفناک انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ فلم میں ایک  انتہائی منفی اور بے رحم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اکشے کے مطابق یہ ان کے کریئر کے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک ہے، کیونکہ ان کے کردار میں کوئی گرے شیڈ نہیں بلکہ وہ مکمل طور پر برائی کی طرف مائل شخص ہے۔ ٹیزر میں اکشے کی خوفناک ہنسی اور ان کے کردار کی پراسرار موجودگی فلم کے ماحول کو مزید سنسنی خیز بنا دیتی ہے۔ تاہم، فلم سازوں نے کہانی اور کرداروں کے بارے میں زیادہ معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔
 

فلم ’’حیوان‘‘ میں سیف علی خان  فلم میں ایک نابینا شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹیزر میں ان کا کردار بظاہر کمزور اور بے بس نظر آتا ہے، لیکن وہ خطرے کو محسوس کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق سیف کا کردار ایک  نابینا مارشل آرٹس ماہر کا ہے، جو ایک بچی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسری طرف اکشے کمار کا کردار اس بچی کیلئے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آتا ہے۔’حیوان‘ کا ٹیزر تقریباً 45سیکنڈ کا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلمسازوں نے دونوں مرکزی اداکاروں کے کرداروں کو پوری طرح ظاہر کرنے کے بجائے سائے اور پراسرار مناظر کا سہارا لیا ہے۔ ٹیزر میں خطرہ، تعاقب، قتل اور سسپنس کا ماحول دکھائی دیتا ہے۔ اکشے کی خوفناک ہنسی اور سیف کے نابینا کردار کی موجودگی ایک اہم سوال چھوڑتی ہے کہ اصل ہیرو کون ہے اور حقیقی ’حیوان‘ کون؟ ۔

’’حیوان‘‘ اکشے کمار اور سیف علی خان کی جوڑی کے لیے بھی خاص ہے۔ دونوں اداکار اس سے قبل 2008 میں فلم ’’ٹشن‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ تقریباً 18سال بعد  دونوں ایک مرتبہ پھر اسکرین پر ساتھ دکھائی دیں گے، تاہم اس مرتبہ ان کے کردار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ ’’حیوان‘‘ 2016 میں بننے والی ملیالم زبان کی مشہور فلم  ’Oppam‘  سے متاثر/اس کا ہندی ورژن ہے۔