سٹی 42: محکمہ صحت و آبادی میں سنگین مالی بحران پیدا ہوگیا ۔ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں صفائی ، آلات و مشینری خریداری کی ادائیگیاں رُک گئیں۔
گزشتہ 8 ماہ سے محکمہ صحت نے ادائیگیاں ہی نہیں کیں۔سیکڑوں ملازمین کی کئی ماہ کی تنخواہیں بھی تعطل کا شکارہوگئیں ۔ گزشتہ مالی سال میں محکمہ صحت کے پی ایم یو کو 9 ارب روپے درکار تھے۔
حکومت نے گزشتہ مالی سال میں پی ایم یو کو صرف 5 ارب روپے دیئے۔صفائی ، سکیورٹی ، مشینری خریداری پر صرف دسمبر 2025 تک ادائیگیاں ہوسکیں۔بقایاجات کی ادائیگی کیلئے رواں سال میں 10 ارب درکار ہیں ۔بجٹ میں صرف 6 ارب روپے مختص کئےگئے۔
محکمہ صحت نے ادائیگیاں کرنے کی بجائے پی ایم یو کا نام تبدیل کرکے ایچ ایس آئی یو رکھ دیا۔ایچ ایس آئی یو کے تحت کنٹریکٹرز کے معاہدوں میں 4 ماہ کی لیکن بقایاجات نہ دیئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App