(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پرایک اور مبہم پیغام شیئرکردیاگیا۔
اداکارہ نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مالی طور پر کمزور لڑکوں کو بھکاریوں سے تشبیہ دی اور والدین کو ایسے لڑکوں سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے سے پہلے کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک پیغام ری شیئر کیا جس میں وہ بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دے رہے تھے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی بھکاریوں سے نہ کریں یعنی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں،اداکارہ نے بھی اسی مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت دیکھنا بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے فی الحال علیحدگی سے متعلق واضح اعلان نہیں کیا گیا ۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App