ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کاپیرا اور بورڈ آف ریونیو کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی کاپیرا اور بورڈ آف ریونیو کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب ریونیواتھارٹی اور پیرا میں سارجنٹ ڈرائیورکی بھرتی،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ، کامیاب امیدواروں کی تقرری کیلئےسفارشات حکومت بھجوادیں۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق بورڈ آف ریونیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں وہاڑی کیلئےڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر صوبائی حکومت میں تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، ایس اینڈجی اےڈی میں خانیوال ڈسٹرکٹ کے لیے سارجنٹ کی 12 اسامیوں پر 12 امیدواراورٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ کے لیے سارجنٹ ڈرائیور کی 12 اسامیوں پر 2 امیدوارحتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں ۔جبکہ موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے 10 اسامیاں خالی رہ گئی ہیں۔

 میانوالی ڈسٹرکٹ کے لیے سارجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں پر 2 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے 8 اسامیاں خالی رہ گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer