ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کم کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی جائیں،شہری

مہنگائی کم کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی جائیں،شہری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد شہریوں نے اسے ناکافی قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے روزمرہ استعمال کی اشیاء اور سفری اخراجات میں خاطر خواہ فرق پڑنے کا امکان نہیں۔

شہریوں کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں مہنگائی پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہیں، اس لیے حکومت کو عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرنی چاہیے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ ایندھن کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آسکے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔