ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز کی گاڑیوں کے این او سی سے متعلق ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

ججز کی گاڑیوں کے این او سی سے متعلق ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق:ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کو گاڑیوں کے لیے این او سی جاری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

نئے طریقہ کار کے تحت تمام اضلاع کے سیشن ججز متعلقہ ججز کو گاڑیوں کے لیے این او سی جاری کریں گے، جبکہ ججز اپنے متعلقہ ضلع کے سیشن جج سے این او سی حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق این او سی سرٹیفکیٹس کی تیاری کے لیے متعلقہ عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ عمل کو جلد مکمل کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عدلیہ نے ججز کو گاڑیاں فراہم کر کے پنجاب حکومت پر پڑنے والے 7 ارب روپے سے زائد کے اضافی مالی بوجھ سے بچا لیا ہے، کیونکہ پنجاب حکومت کو ججز کیلئے 7ارب سے زائد کی گاڑیاں کی خریداری کرنی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عدلیہ نے گاڑیوں کے عوض وصول ہونے والی 1 ارب 7 کروڑ روپے کی رقم پنجاب حکومت کو منتقل کر دی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت ماتحت عدالتوں میں کسی بھی جج کو آئندہ ہائی کورٹ کی جانب سے گاڑی فراہم نہیں کی جائے گی،تمام ججز اپنی گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات خود برداشت کریں گے اور انہیں اضافی پٹرول بھی نہیں دیا جائے گا، جبکہ صرف تنخواہ کے ساتھ مقررہ پٹرول کی سہولت ہی دستیاب ہوگی۔