ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

 پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت کا دور اسلام آباد میں ہوا, پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کا مقابلہ کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت سپیشل سیکرٹری برائے یو این نبیل منیر اور امریکی قائم مقام کوارڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان اور امریکہ نے بی ایل اے، آئی ایس آئی ایس خراسان اور ٹی ٹی پی پاکستان جیسی تنظیموں سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے  عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں کامیابیوں کو سراہا, امریکہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ اہلکاروں کے جانی نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔اس کے علاوہ امریکہ نے جعفر ایکسپریس اور خضدار میں سکول بس پر ظالمانہ حملے پر بھی اظہار افسوس کیا۔ 

ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل اور صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق کیا، ساتھ ہی دہشت گردوں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے کے لیے بھی موثر طریقہ کار اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور امریکہ نے اقوام متحدہ سمیت کثیر ملکی فورمز پر انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا، ساتھ ہی پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشت گردی اور امن کے فروغ کے لیے موثر اور مربوط روابط برقرار رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔