سٹی 42 : راولپنڈی میں 13 اگست بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نو ٹیفکیشن کا اطلاق تمام صوبائی ادارے اور محکموں پر ہوگا.

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی جیت کے موقع پر عوام کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے کل 13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔