ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسٹ ہولی فادر! غزہ کے اندرجائیے، بچوں کو بچایئے!

Medona's Instagram post on Gaza, Gaza humanitarian crisis, Pope Leo, Humanitarian aid, Gaza blockade, Israel Hamas war
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پوپ سٹار  گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد غزہ کا دورہ کریں کیونکہ وہاں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

حساس گلوکارہ میڈونا نے انسٹاگرام پر  لکھا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے وہ بچوں کی یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتیں، بچے سب کے ایک جیسے ہوتے ہیں اور آپ وہ واحد شخص ہیں جنہیں غزہ کے اندر جانے سے روکا نہیں جا سکتا۔ 

میڈونا نے اپنے انسٹاگرام پر مزید لکھا،  انسانی بنیاد پر امداد (ہیومینیٹیرین ایڈ)  کی راہیں کھولنی ہوں گی تاکہ بے گناہ اور معصوم بچے بچائے جا سکیں کیونکہ اب وقت بہت کم ہے۔

  گلوکارہ میڈونا نے لکھا، کہ سیاست مسائل حل نہیں کر سکتی بلکہ شعور ہی تبدیلی لا سکتا ہے، اس لیے وہ پوپ لیو سے مدد کی درخواست کر رہی ہیں۔

میڈونا نے لکھا، مین نے اپنے بیٹے روکو کی سالگرہ پر سب سے بڑا تحفہ یہی سمجھا کہ سب سے اپیل کروں کہ غزہ کے بچے جو اس جنگ کے درمیان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ان کی مدد کی جائے۔

انہوں نے عالمی اداروں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں وہ امدادی تنظیموں کو چندہ دیں، وہ غزہ کے بچوں کو بھوک سے مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل کی ناکہ بندی  کی وجہ سے غزہ میں کھانے اور دیگر ضرورت کے سامان کی دنیا بھر سے بھیجی جا رہی امداد مین سے بہت کم غزہ کے اندر پہنچ پا رہی ہے۔ گزشتہ کئی فہتوں سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ غزہ کے اندر  خوراک کی کمی  کی وجہ سے بچے اور  دوسرے کمزور لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

غزہ کی کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ اور صحت کے عالمی ادارے  نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط اور بھوک کا خطرہ بہت قریب ہے، اب تک بھوک کی وجہ سے سیکڑوں بچوں سمیت کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔