ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے نیٹ میٹرنگ بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی

لیسکو نے نیٹ میٹرنگ بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ منصوبے میں بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت صارفین کے بلوں میں پیدا اور استعمال شدہ بجلی کا حساب مزید شفاف انداز میں درج کیا جائے گا، تاکہ ادائیگی اور کلیئرنس کے عمل میں بہتری لائی جا سکے۔

ترمیم کے ذریعے تمام تر اختیارات متعلقہ ایس ڈی اوز کے سپرد کر دیئے گئے,اے ایم آئی میٹرز کی بلنگ کو کنٹرول روم سے منسلک کرنے کے اختیارات ایس ڈی اوز کےسپردکر دیئے گئے،چیف انجینئر نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

قبل ازیں لیسکو میں بلنگ کے لئے4 مقامات پر دستخط ضروری تھے،ایس ڈی او، ایکسیئن، ایس ای اور مینجر پی آئی یو کے دستخط ہوتے تھے،طریقہ کار تبدیل ہونے سے بڑے کنکشنز کی بلنگ بروقت کی جا سکے گی۔

بروقت بلنگ سے صارفین اور لیسکو کو آسانی ہو جائیگی۔