طاہر جمیل: ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام زراعت سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاول کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا, اجلاس میں جدید کاشتکاری طریقوں، معیاری بیجوں کے استعمال اور پانی کے مؤثر انتظام پر اتفاق کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر کسانوں کی بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت زراعت کی مینجمنٹ اور مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران، کسان نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نےشرکت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ موثر پالیسی سازی سے چاول کی پیداوار میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے، پیداوار میں کمی بیشی کا تعلق رسد اور طلب کے عوامل سے بھی منسلک ہے،رواں سال چاول کی کاشت 70 ہزار ایکڑ تک پہنچنے کا امکان ہے،اجلاس میں زراعت مینجمنٹ کمیٹی کے ٹی او آرز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی فصلوں کی نگرانی کا نظام مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اے ڈی سی جی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ کھادوں کی دستیابی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے، چاول ملکی معیشت کا اہم حصہ اور فوڈ سکیورٹی کیلئے ناگزیر ہے۔