ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا: عظمیٰ بخاری 

 جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا: عظمیٰ بخاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ لشاد: جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت کا پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا,  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا۔

جشن آزادی میوزک کنسرٹ وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کنسرٹ ہوگا،جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،کنسرٹ میں نامور گلوکار عاطف اسلم،سجاد علی،بلال سعید اور شائے گل پرفارم کرینگے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا،وزارت اطلاعات و ثقافت نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔