ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کے زائد بلوں کی پالیسی، صدر لاہور چیمبر کا اہم ردعمل

گیس کے زائد بلوں کی پالیسی، صدر لاہور چیمبر کا اہم ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمد سعید:حکومت کی جانب سے گیس کے زائد بلوں کی پالیسی ، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد و دیگر عہدیداروں کی پریس کانفرنس، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان ،ای سی سی ممبر رانا محمد نثار کی شرکت کی۔

صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے ایک دو مسائل آ جاتے ہیں، مسائل پر بات کیلئے پریس کانفرنس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ 

آج اوگرا نے ایک ساتھ 84 نوٹی فکیشن نکال دئیے ہیں،اوگرا کے فیصلے پر صنعتی صارفین پر بھاری ریٹروسپیکٹو گیس بل جاری، پچھلے 4سالوں کے بلز میں لاکھوں سے کروڑوں تک ادائیگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد کا مزید کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کا بھاری بیک ڈیٹ بلز بھیجنا صنعتی شعبہ کیلئے مشکلات پیدا کریگا،اس اقدام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوگا۔