ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے 3,229 مرد و خواتین کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی فورس فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان بھرتیوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے لیے 20، 20 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے لیے 10 فیصد، گلگت بلتستان کے لیے 6 فیصد اور اسلام آباد کے لیے 4 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
بھرتی کیے جانے والے کانسٹیبلز کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت ایف اے (انٹرمیڈیٹ) رکھی گئی ہے۔ مرد و خواتین دونوں درخواست دہندگان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کی تنظیم نو کرتے ہوئے اسے فیڈرل کانسٹیبلری کا درجہ دیا تھا.