طیب سیف: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی جیت کے موقع پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی شہریوں کو قومی خوشی میں بھرپور شرکت کا موقع دینے کے لیے 13 اگست کو عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعطیل کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور متعلقہ ادارے کل بند رہیں گے۔