قیصرکھوکھر/شاہد سپرا:15اگست بروز جمعتہ المبارک کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی، حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل ہوگی، حضرت داتا گنج بخش ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کی مناسبت سے مقابلہ حسن تقریر، مقابلہ حسن تقریر میں شہر سمیت پنجاب بھر کے مدارس سے طلباء نے حصہ لیا۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج مقامی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔
اس کے علاوہ حضرت داتا گنج بخش ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کی مناسبت سے مقابلہ حسن تقریر ہوا، مقابلہ حسن تقریر میں شہر سمیت پنجاب بھر کے مدارس سے طلباء نے حصہ لیا۔
مولانا ابوسفیان جامعہ رضویہ مظہر الاسلام فیصل آباد کے طالبعلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جامعہ نوریہ رضویہ فیصل آباد کے طالبعلم حسنین ردا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلہ حسن تقریر میں ایان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
ججز کے فرائض پروفیسر ممتاز الحسن پرنسپل منہاج یونیورسٹی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی نے انجام دیئے، پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین،ڈاکٹر احمد، پیر خلیل الرحمان نے بھی ججز کے فرائض انجام دیئے، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے خصوصی دعا کروائی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ہفتے کچھ اداروں میں 4 چھٹیاں ہیں کیونکہ جمعرات کو 14 اگست ہے، جمعہ کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل چھٹی اس کے بعد ہفتے کو بھی کچھ ادارے بند رہتے ہیں جبکہ اتوار کو بھی چھٹی ہوتی ہے۔