ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری، عدالت نے 9مئی کے 2کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ کے مطابق اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ ،تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 6مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں، دیگر مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہو تو رہائی ممکن ہوگی۔