ارشاد قریشی: جائیداد کے تنازعے پر ملزم کے ہاتھوں باپ اور دو بہنوں کا قتل،ایک بہن کے قتل اور بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقتولہ انجم کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ کا متن میں بتایا گیا کہ بیوی انجم زہرہ کا بھائیوں سے زمین کے تنازعہ چل رہا تھا۔
دوپہر دو بجے کے قریب میرا سالہ علی گھر میں داخل ہوا،کمرے میں داخل ہو کر پینٹ سے چھری نکال میری بیوی کو با نیت قتل کیا۔
محمد علی نے میری بیگم کی دونوں بازوں اور ہاتھوں پر چھری کے وار کر کے نا حق قتل کیا،بیڈ پر لیٹے میرے بیٹے کو بھی چھری کے وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی۔
والد کے شور شرابے پر اہل محلہ کے لوگوں نے علی کو قابو میں لے لیا،پولیس نے 302،324اور 109کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔