وقاص احمد: ساندہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے دوران فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ساندہ میں جھگڑے کے دوران زخمیوں ہونے والوں میں عنصر، عدنان، شہزاد، نیاز، دانش، اعظم، عدنان بشیر شامل ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑا ڈوگر مارکیٹ میں ہوا،معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔