ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی ٹریفک کا تمام عمارتوں، دفاتر اور گاڑیوں پر سبز پرچم لگانے کا حکم

ڈی آئی جی ٹریفک کا تمام عمارتوں، دفاتر اور گاڑیوں پر سبز پرچم لگانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک نے وطن سے محبت اور جذبۂ خدمت کے اظہار کے طور پر ٹریفک پولیس کی تمام عمارتوں، دفاتر اور گاڑیوں پر سبز پرچم لگانے کی ہدایت جاری کر دی۔

 ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر   کا  کہنا تھا کہ تمام افسران سرکاری بلڈنگ اور وہیکلز پر پرچم آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں،صوبہ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات پر ٹریفک روانی کو یقینی بنائیں گے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی، زگ زیگ، ریسنگ کرنیوالوں کیخلاف خصوصی اقدامات کیے جائیں،سائیلنسر اتارنے والو ں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔