جنید ریاض : لاہور میں میرٹ بیسڈ ہیڈز کی تعیناتی کے لیے اساتذہ کے کوائف کی تصدیق آج ہوگی، جبکہ ہزاروں اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے احکامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کوائف کی تصدیق گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ایمپرس روڈ پر ہوگی،چار رکنی کمیٹی کوائف کی تصدیق کرے گی۔
کمیٹی کے کنوینئر ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری عاکف ندیم ہوں گے،کوائف کی تصدیق کے بعد تعیناتی کیلئے آرڈرز اسی ہفتے جاری ہونگے۔