ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع

امریکا کی چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی حکم پر دستخط کردیے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب دونوں ممالک کے درمیان بھاری محصولات نافذ ہونے والے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کی مدت 12 اگست کو ختم ہوچکی ہے۔

جنوری میں ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ہونے والے تجارتی مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں نے بات چیت کو ”تعمیری“ قرار دیا تھا۔

اس وقت چین کے اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا تھا کہ دونوں ممالک ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، جبکہ امریکی حکام نے کہا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

پیر کو صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی، نئے صدارتی حکم کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ اگلے تین ماہ تک نافذ رہے گا۔