ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ، ڈی سی لاہور کا تمام اداروں کی تیاریوں کا جائزہ

 ایشیا کپ ، ڈی سی لاہور کا تمام اداروں کی تیاریوں کا جائزہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت ایشیا کپ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہو ا ۔ 

پی سی بی، سیکورٹی اور دیگر اداروں نے  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایشیا کپ کے میچ تین سے چھ ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتا یا کہ مہمان ٹیموں کی آمد 27 اگست سے شروع ہو گی۔ لاہور میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان 03 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے لیے 355 ورکرز تعینات کرے گی۔لیسکو قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔واسا ٹیمیں بذریعہ مشینری پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں گی۔شائقین کرکٹ کے لئے پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ سیکورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے. سول ڈیفنس کے اہلکار پولیس کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ شائقین کو لائنوں سے بچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ 

ایشیا کپ تیاری اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس ،ٹریفک پولیس نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ایم سی ایل ، ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا ، لیسکو ، پی ایچ اے، پارکنگ کمپنی اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شریک ہوئے ۔